برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا یش راج اسٹوڈیوز کا دورہ
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 8 اکتوبر کو وہ ممبئی میں آدتیہ چوپڑا کے یش راج اسٹوڈیو پہنچے، جہاں اداکارہ رانی مکھرجی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس خاص موقع پر رانی نے وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ اسٹوڈیو میں ف
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا یش راج اسٹوڈیوز کا دورہ


برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 8 اکتوبر کو وہ ممبئی میں آدتیہ چوپڑا کے یش راج اسٹوڈیو پہنچے، جہاں اداکارہ رانی مکھرجی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس خاص موقع پر رانی نے وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ اسٹوڈیو میں فلم دیکھی۔ یش راج فلمز کے سی ای او اکشے ودھانی بھی موجود تھے۔ فلم کی نمائش کے بعد اسٹارمر نے رانی مکھرجی کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔

یش راج فلمز کے ایک بیان کے مطابق کمپنی کی تین بڑی فلموں کی شوٹنگ اگلے سال 2026 سے برطانیہ میں شروع ہو جائے گی۔پروڈکشن ہاؤس اور حکومت برطانیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ بالی ووڈ برطانیہ واپس آ گیا ہے، یہ نوکریاں، سرمایہ کاری اور نئے مواقع لے کر آ رہا ہے، بھارت کے ساتھ ہمارا تجارتی معاہدہ اسی طرح کی شراکت داری کو جنم دے گا۔

یش راج فلمز کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی شوٹنگ بھی برطانیہ میں ہوئی جس میں شاہ رخ خان اور کاجول شامل ہیں۔ سی ای او اکشے ودھانی نے کہا، برطانیہ ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر یش راج فلمز اور برطانیہ کے درمیان فلم بندی کے تعلقات کو دوبارہ زندہ کرنا واقعی خاص ہے۔ ہم اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ توقع ہے کہ اس دورے سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان فلم اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے نئے مواقع کھلیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande