سیوان، 8 اکتوبر (ہ س)۔ایل جے پی( رام ولاس) کےلیڈراور بد نام زمانہ خان برادرس گروہ کے ایوب خان اور رئیس خان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کرکے پولیس نےغیرقانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس نے غیاث پور، سسوان تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری کی، جہاں انہوں نے اے کے 47 اور کاربائن سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔سیوان کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منوج تیواری نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس واقعہ کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو غیاث پور گاؤں میں اے کے 47 اور کاربائن سمیت غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے لیے ڈی ایس پی صدر اجے کمار سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے تین عبدالکلام آزاد، بابو علی، اور ثمینہ خاتون کو گرفتار کیا۔ ان تمام افراد نے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اپنے گھروں میں چھپا رکھا تھا تاکہ کسی بڑی واردات کو انجام دیا جا سکے۔ایس پی منوج تیواری نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے خان گروہ کے عبدالکلام آزاد کے گھر سے ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل، ایک دیسی ساختہ چاقو اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا۔ کچھ ہی فاصلے پر پولیس نے بابو علی کے گھر پر چھاپہ ماری کی، جہاں سے ایک کاربائن اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔ اس کے بعد ٹیم نے ثمینہ خاتون کے گھر پر چھاپہ ماری کی جہاں سے ایک ڈبل بیرل بندوق اور گولہ بارود برآمد ہوا۔اس سے قبل اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایل جے پی لیڈر رئیس خان کو غیاث پور واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اے کے 47 گولہ بارود، ایک پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیے۔حالانکہ اے کے47 نہیں ملا۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس اے کے 47 کی بازیابی کے لیے پولیس پر مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی۔ غور طلب ہے کہ ایوب خان اور رئیس خان 52 مجرمانہ مقدمات میں ملزم ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan