ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کی بات چیت نومبر میں مکمل ہونے کا امکان ہے: پیوش گوئل
دوحہ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ نومبر میں بات چیت کے مکمل ہونے کا پورا امکان ہے۔ دوحہ میں میڈیا
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کی بات چیت نومبر میں مکمل ہونے کا امکان ہے: پیوش گوئل


دوحہ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ نومبر میں بات چیت کے مکمل ہونے کا پورا امکان ہے۔

دوحہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر تجارت نے کہا،’آپ سب جانتے ہیں کہ امریکی حکومت اس وقت شٹ ڈاو¿ن موڈ میں ہے، لہذا، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بات چیت کیسے، کہاں اور کب ہو سکتی ہے‘۔ پیوش گوئل نے مزید کہا،’میرے خیال میں قطر میں ہندوستانی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کو راغب کرنے کے لیے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔‘

گوئل آج قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ میں ہیں۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہم تجارتی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہے ہیں، اور مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔ ہم جلد ہی اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کریں گے کہ ہم اس کو آگے بڑھانے کا کیا منصوبہ رکھتے ہیں۔‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande