شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رخ نظر آرہا ہے۔آج کے کاروبار کی شروعات بھی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے کچھ منٹ بعد ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کچھ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رخ نظر آرہا ہے۔آج کے کاروبار کی شروعات بھی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے کچھ منٹ بعد ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کچھ لمحے کے لئے گر کر سرخ نشان میں پہنچ گئے، لیکن اس کے بعد خریداری کی حمایت ملنے کی وجہ سے دونوں انڈیکس کی رفتار میں تیزی آگئی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.44 فیصد اور نفٹی 0.42 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے پاور گرڈ کارپوریشن، بجاج فائنانس، کول انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک اور جیو فائنانشل کے شیئر 1.37 فیصد سے لیکر 0.96 فیصد تک کے اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف ٹرینٹ لمیٹڈ، ایکسس بینک، میکس ہیلتھ کیئر، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، اور انٹر گلوب ایوی ایشن کے شیئر 2.07 فیصد سے لے کر 1.06 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,456 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,505 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جبکہ 951 نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 23 شیئر خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری طرف 7 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سبز نشان اور 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس نے آج کاروبار کا آغاز 93.83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,883.95 پر کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں گر کر 81,787.48 پوائنٹس تک پہنچگیا۔ حالانکہ اس کے فوراً بعد خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 361.88 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 82,152 پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کا نفٹی آج 7.65 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 25,085.30 پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے انڈیکس کچھ ہی دیر میں گر کر سرخ نشان میں 25,076.30 کی سطح پر آگیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریدار پھر متحرک ہو گئے اور جارحانہ انداز میں خریداری شروع کر دی۔ مسلسل خریداری کی حمایت سے انڈیکس نے رفتار حاصل کر لی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان نفٹی صبح 10.00 بجے 106.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,183.90 پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande