پرو کبڈی لیگ- 12 واں سیزن : دبنگ دہلی کی لگاتار چوتھی جیت، جے پور پنک پینتھرز کو 26-29 سے شکست دی
چنئی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے 12 ویں سیزن کے 67 ویں میچ میں دبنگ دہلی کے سی نے جے پور پنک پینتھرز کو سنسنی خیز مقابلے میں 26-29 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح درج کی۔ یہ دہلی کی سیزن کی 10ویں جیت تھی، جس سے پوائنٹس ٹیبل میں ان کی
پی کے ایل- 12


چنئی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے 12 ویں سیزن کے 67 ویں میچ میں دبنگ دہلی کے سی نے جے پور پنک پینتھرز کو سنسنی خیز مقابلے میں 26-29 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح درج کی۔ یہ دہلی کی سیزن کی 10ویں جیت تھی، جس سے پوائنٹس ٹیبل میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

جے پور کی 12 میچوں میں یہ چھٹی ہار تھی۔ دہلی کے دفاع نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سندیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 پوائنٹس بنائے جبکہ آشو نے 8 اور نیرج نے 4 جوڑے۔ کپتان فضل اتراچلی نے بھی ڈفینس میں تین اہم شکار کئے۔ جے پور کے لیے رضامیر بگھیری اور دیپانشو نے ہائی 5 اسکور کیے، لیکن ٹیم کے ریڈرز توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جو کہ شکست کی بنیادی وجہ رہی۔

میچ کے شروع میں دہلی کے آشو نے سپر ریڈ کے ساتھ ٹیم کو برتری دلائی، لیکن جے پور کے دیپانشو نے جلد ہی اسے پکڑ لیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان قریبی مقابلہ دیکھنے میں آیا، جے پور کو ہاف ٹائم میں 12-13 کی برتری حاصل تھی۔

دہلی نے دوسرے ہاف میں زبردست واپسی کی۔ نیرج اور آشو نے لگاتار پوائنٹس بنائے اور جے پور کو آل آوٹ کرکے دہلی کو 16-18 کی برتری دلائی۔ دہلی کے دفاع نے اگلے منٹوں میں دباو برقرار رکھا، جے پور کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

آخری منٹوں میں میچ انتہائی سنسنی خیز ہوگیا۔ جے پور نے فرق کو کم کرکے 27-26 تک کر دیا، لیکن نیرج نے فائنل ریڈ میں سمادھی کو کیچ کر کے دہلی کو فتح دلادی۔

اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور وہ اب لیگ کے پلے آف کی دوڑ میں مضبوط دعویدار بن گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande