کمیشن نے آج نئی دہلی میں ٹریڈ واچ کواٹرلی کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کیا۔
نئی دہلی ،06اکتوبر (ہ س )۔
نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے پیر کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جلد ہی تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی فائدہ مند دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔
نیتی آیوگ کے سی ای او نے یہ بات دارالحکومت نئی دہلی میں سہ ماہی بنیاد پر تجارتی تجزیہ پر رپورٹ (ٹریڈ واچ کواٹرلی) جاری کرتے ہوئے کہی۔
اچھی بات یہ ہے کہ دونوں فریق اب بھی تجارتی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔ بات چیت پچھلے مہینے ہوئی تھی ، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ دونوں فریقوں کو امید ہے۔ سبرامنیم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنا چاہیے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مسابقت بڑھانے کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنا چاہیے۔
سبرامنیم نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے لیے ٹریڈ واچ کواٹرلی کا تازہ ترین ایڈیشن جاری کیا یہ ہندوستان کی تجارتی کارکردگی کا گہرائی سے جائزہ پیش کرتا ہے ، جس میں اشیا اور خدمات کے رجحانات ، عالمی مانگ میں تبدیلی اور برآمدی تنوع کے امکانات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ساتھ ہی ، زیادہ مانگ والی عالمی منڈیوں میں متنوع ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ کرسمس تک امریکی محصولات کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا ، تاہم اگر دونوں ممالک تجارتی معاہدے پر متفق نہیں ہوئے تو اس کے بعد مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ