
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق آئی اے ایس افسر اور بچوں کی مصنفہ ڈاکٹر انیتا بھٹناگر جین کے کہانیوں کے مجموعہ ’دلی کی بلبل‘کا سنسکرت ورژن جاری کیا جو ماحول اور اخلاقیات پر مبنی ہے۔ جمعہ کو لکھنو¿ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنسکرت میں لکھی گئی اس کتاب کے لیے مصنف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے قدیم سنسکرت زبان کو بچوں میں زندہ رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ ’دلی کی بلبل‘کا ہندی ورژن، جسے ’جدید پنچتنتر‘ بھی کہا جاتا ہے، کیلیفورنیا کے نصاب میں شامل ہے۔ ’دلی کی بلبل‘ اب نو زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس موقع پر کہانی کنسلٹنٹ انشری جین اور ودیا پرکاشن میرٹھ کے منیجنگ ڈائریکٹر سوربھ جین بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan