
حیدرآباد، 31 اکتوبر (ہ س) ۔
تلنگانہ میں حالیہ طوفان کے اثرسے ہونے والی شدید بارش کے نتیجہ میں سری رام ساگراورکڈم پروجیکٹس سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سری پدا یلم پلی پروجیکٹ کے 23 دروازے کھول کرنچلے علاقوں کی طرف پانی چھوڑاجارہا ہے۔ پروجیکٹ کے ایگزیکٹوانجینئرپی۔ رویندرچاری نے ایک بیان میں عوام کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے شدید بہاؤ کے آس پاس رہنے والے افراد محتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیراختیارکریں۔احتیاط نہ کرنے کی صورت میں سخت نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس بنا پرعوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ پانی کے بہائو والے علاقوں سے اپنے آپ کودور رکھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق