
جنیوا، 31 اکتوبر (ہ س) ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیم نے پہلی بار امریکہ کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ سے مبینہ طور پر غیر قانونی ڈرگس لے جا رہے جہازوں پر امریکی فوجی حملے ناقابل قبول ہیں اورانہیں روکا جانا چاہئے ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ وولکر ترک کے حوالے سے یہ بات کہی۔ ترک نے ان حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔
ترک کے مطابق ستمبر کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں کشتیوں پر حملوں میں مبینہ طور پر 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ کے کسی ادارے نے اس حوالے سے امریکہ کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کشتیوں پر حملوں کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں ملک میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ضروری کارروائی قرار دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ