ادھمپور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا
ادھمپور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شیخ عمران کی تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کر ل
Property


ادھمپور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا

جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شیخ عمران کی تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68(ایف) کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق، ضبط کی گئی جائیداد میں دو رہائشی مکانات شامل ہیں جو خسرا نمبر 180/162 پر تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ ایک اسکوٹی بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ تمام جائیداد ملزم شیخ عمران ولد غلام رسول، سکنہ وارڈ نمبر 1، ٹی سی پی ڈومیل، ادھمپور کی ملکیت بتائی گئی ہے۔

پولیس اسٹیشن ادھمپور میں درج ایف آئی آر نمبر 230/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملزم نے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقوم سے بھاری اثاثے جمع کیے تھے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفتیشی افسر نے یہ ثابت پایا کہ ضبط شدہ جائیداد منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ ناجائز کمائی سے حاصل کی گئی ہے، جس پر قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande