
پریاگ راج، 31 اکتوبر (ہ س)۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور غزل ہوٹل کیس میں مختار انصاری کے بیٹوں عباس انصاری اور عمر انصاری کے خلاف ماتحت عدالت میں کارروائی پر روک بڑھا دی ہے۔
عدالت نے ریاستی حکومت کو درخواست کا جواب دینے کا آخری موقع دیا اور اگلی سماعت کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔ جسٹس سمیر جین نے یہ حکم عباس اور عمر انصاری کی درخواست پر جاری کیا۔
ہائی کورٹ نے جولائی 2023 میں اس معاملے میں عباس اور عمر کے خلاف زیر التواء مقدمے کی کارروائی اور چارج شیٹ پر روک لگا دی تھی۔ سماعت کے دوران عباس اور عمر نے دلیل دی کہ جب 2005 میں متنازعہ زمین ان کے نام درج ہوئی تو وہ نابالغ تھے۔ یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ واقعہ کے وقت درخواست گزار نابالغ تھے، اس لیے ان کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی جا سکتی۔
سماعت کے بعد عدالت نے اس بنیاد پر چارج شیٹ پر روک لگا دی اور ماتحت عدالت میں کارروائی بھی روک دی۔ مقدمے میں الزام ہے کہ مختار انصاری کے خاندان نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے غزل ہوٹل تعمیر کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی