ہیومنز ان دی لوپ کا ٹریلر ریلیز
فلم میکر ارنیا سہائے کی ہدایت کاری میں بنی اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم ”ہیومن ان دی لوپ“ اب دنیا بھر کے ناظرین کے لیے دستیاب ہونے والی ہے۔سرخیوں میں رہی یہ فلم 31 اکتوبر کو نیٹ فلکس پراسٹریم کی جائے گی۔ اس فلم کو اے آئی اور انسانی محنت کے
Trailer release of Humans in the Loop


فلم میکر ارنیا سہائے کی ہدایت کاری میں بنی اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم ”ہیومن ان دی لوپ“ اب دنیا بھر کے ناظرین کے لیے دستیاب ہونے والی ہے۔سرخیوں میں رہی یہ فلم 31 اکتوبر کو نیٹ فلکس پراسٹریم کی جائے گی۔ اس فلم کو اے آئی اور انسانی محنت کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی جذباتی تصویر کشی کے لیے متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پذیرائی ملی ہے۔

اے آئی کے پیچھے پوشیدہ ’انسانی ہاتھوں‘ کی کہانی

”ہیومن ان دی لوپ“ کی کہانی دیہی ہندوستان کی ایک قبائلی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ڈیٹا -لیبلنگ سینٹر میں کام کرتی ہے اور اے آئی سسٹم کو تربیت دینے میں مدد کرتی ہے۔ اس کی روزمرہ کی زندگی کے ذریعے، فلم یہ بتاتی ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد ان لوگوں کی محنت اور جذبات پر ہے جو اکثر نظر نہیں آتے۔ فلم ایک ساتھ تکنیکی، ثقافتی اور انسانی تہوں کو کھولتے ہوئے ناظرین کو گہرائی کے ساتھ جھکجھور دیتیہے۔ یہ فلم اسٹوری کلچر کی امپیکٹ فیلوشپ اورساو فلمزکے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ اس کی پروڈکشن ذمہ داری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار بیجو ٹوپو اور مشہور فلمساز -پروڈیوسر کرن راو نے سنبھالی ہے، جنہوں نے اس کی سنیما شکل کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کرن راو کا ردعمل

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرن راو نے کہا، ”میں نے پہلی بارجب ’ہیومن ان دی لوپ‘ دیکھی، تواس کی ایمانداری اور وژن نے مجھے گہرائی تک متاثر کیا۔ یہ اس نہ نظر آنے والی محنت کی بات کرتی ہے جو ہماری جدید دنیا کو زندہ رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ فلم اب نیٹ فلکس پر اپنے عالمی ناظرین تک پہنچے گی، جو اس کی کہانی میں اپنا عکس دیکھ سکیں گے۔“

بین الاقوامی پذیرائی اور ایوارڈز

فلم ”ہیومن ان دی لوپ“ نے کئی بین الاقوامی فلمفیسٹول میں بہترین فلم کے ایوارڈز جیتے ہیں اور اسے انٹرنیشنل فلم کریٹکس ایسوسی ایشن انڈیا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ٹیکنالوجی، اخلاقیات اور نمائندگی کے درمیان پیچیدہ توازن پر اس کی باریک بینی کے لیے فلم کی تعریف کی گئی ہے۔ ناقدین اسے ایک نئی عالمی موضوع بحث کے آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں جو پوچھتا ہے،’آخرکار اے آئی کو واقعی کون بنا رہا ہے؟“

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande