نوشاد کا سر کچل کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار
وارانسی، 31 اکتوبر (ہ س)۔جیت پورہ تھانہ علاقے کے جلالی پورہ میں گزشتہ جمعرات کو نوجوان نوشاد کا سر کچل کر کئے گئے قتل کے معاملے کو پولیس نے جمعہ کو حل کرلیا۔ پولیس نے انڈر پاس کے قریب سے مرکزی ملزم ناہید ولد اقبال ساکن جلالی پورہ چونگی کو گرفتار کر
The accused who killed Naushad by hitting his head, arrested


وارانسی، 31 اکتوبر (ہ س)۔جیت پورہ تھانہ علاقے کے جلالی پورہ میں گزشتہ جمعرات کو نوجوان نوشاد کا سر کچل کر کئے گئے قتل کے معاملے کو پولیس نے جمعہ کو حل کرلیا۔ پولیس نے انڈر پاس کے قریب سے مرکزی ملزم ناہید ولد اقبال ساکن جلالی پورہ چونگی کو گرفتار کر لیا۔

اے سی پی چیت گنج ڈاکٹر ایشان سونی نے بتایا کہ مطلوب بدمعاش 25,000 روپے کا انعامی ناہید کو آپریشن چکرویہ کے تحتچیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ جیت پورہ پولیس اسٹیشن انچارج کی قیادت میں ایک ٹیم مسلسل ملزمین کی تلاش کر رہی تھی۔ مقتول نوشاد کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے پہلے ہی قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

تفتیش کے دوران ناہید نے نوشاد کو اینٹوں اور پتھروں سے سر مار کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اے سی پی ڈاکٹر سونی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande