
حیدرآباد ، 31 اکتوبر (ہ س) ۔ تلنگانہ کی وزیرکونڈاسریکھا نے طوفان سے شدید طورپرمتاثرہ ضلع ورنگل کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔ شدید بارش کے باعث ورنگل ایسٹ حلقہ کے کئی ڈویژنوں میں کالونیاں زیر آب آگئیں،ان کا وزیرکونڈا سریکھا نے خود معائنہ کیا۔ ہر طرف صرف بارش اورسیلابی پانی ہی نظرآرہا ہے۔ انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کاجائزہ لیا اورعہدیداروں کواس سلسلہ میں ہدایات دیں۔ انہوں نے بارش متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ متاثرین نے انہیں بتایاکہ بارش کا پانی ان کے مکانات میں داخل ہوگیا ہے اوران کو نقصان ہوا ہے۔کونڈاسریکھا نے عہدیداروں کو فوری طورپرمختلف ہدایات دیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق