زوبن گرگ کی موت کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے تین فوٹوگرافروں کو دوبارہ طلب کیا
گوہاٹی، 31 اکتوبر (ہ س) ۔ آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے زوبن گرگ کی پراسرار موت کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے سنگاپور نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تین فوٹوگرافروں کلجیت دیوری، ابھینش داس اور ابھیشیک کو دوبارہ طلب کیا ہے۔
زوبن گرگ کی موت کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے تین فوٹوگرافروں کو دوبارہ طلب کیا


گوہاٹی، 31 اکتوبر (ہ س) ۔

آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے زوبن گرگ کی پراسرار موت کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے سنگاپور نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تین فوٹوگرافروں کلجیت دیوری، ابھینش داس اور ابھیشیک کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

تینوں فوٹوگرافر جمعہ کو پوچھ گچھ کے لیے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔ اس سے پہلے گلوکارہ بھانوپریہ ڈیکا بھی ایس آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے سی آئی ڈی آفس پہنچی تھیں۔

اس دوران ایس آئی ٹی نے ڈاکٹر ہتیش بروا کو بھی طلب کیا ہے جو اپنا بیان دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی آنے والے دنوں میں اس کیس سے جڑے کئی دیگر افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande