پنجاب پولیس نے خالصتان کے حق میں نعرے لکھنے پر ایس ایف جے کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا
چنڈی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں کاو¿نٹر انٹیلی جنس ونگ نے بٹھنڈہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سکھ فار جسٹس کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بھسیانہ اور مانانوالہ گاو¿ں کے اسکولوں کی دیوارو
پنجاب پولیس نے خالصتان کے حق میں نعرے لکھنے پر ایس ایف جے کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا


چنڈی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔

پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں کاو¿نٹر انٹیلی جنس ونگ نے بٹھنڈہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سکھ فار جسٹس کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بھسیانہ اور مانانوالہ گاو¿ں کے اسکولوں کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے لکھے تھے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعہ کو بتایا کہ ان کارکنوں کی حمایت ایس ایف جے کے کے امریکہ میں مقیم ماسٹر مائنڈ گروپتونت سنگھ پنو نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزمان نے عوامی بدامنی کو بھڑکانے اور ملک دشمن جذبات کو ہوا دینے کی نیت سے اشتعال انگیز نعرے لکھے تھے۔ شواہد ملے ہیں کہ وہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کر رہے تھے۔ پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande