وزیراعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی )فائل فوٹو(


وزیراعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل ہندوستان کے اتحاد کے محرک تھے اور انہوں نے آزادی کے بعد ملک کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قومی اتحاد، اچھی حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں سردار پٹیل کی غیر متزلزل عزم نئی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس موقع پر ملک کے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ہم سب سردار پٹیل کے اتحاد، طاقت اور خود انحصاری کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کر کے کہا کہ ہندوستان سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ وہ ہندوستان کے اتحاد کے محرک تھے اور انہوں نے ہماری قوم کی تقدیر کو اس کے ابتدائی سالوں میں شکل دی۔ قومی یکجہتی، بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی آج بھی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہم ان کے متحد، مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande