شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی کمی کے ساتھ ہوئ
علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکسوں کی کمزوری مزید بڑھ گئی۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے دونوں انڈیکسوں نے ریکوری کرکے سبز نشان میں اپنی جگہ بنالی۔ پہلے نصف گھنٹے کے کاروبار کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت کا دباو بننے لگا، جس کی وجہ سے دونوں انڈیکسوں کی حرکت میں کمی آ گئی۔ پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.032 فیصد اور نفٹی 0.042 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ماروتی سوزوکی، بجاج فنانس، لارسن اینڈ ٹوبرو، ٹاٹا موٹرز پیسینجر وہیکل لمیٹڈ (ٹی ایم پی وی) اور ٹی سی ایس کے شیئر 1.57 فیصد سے لیکر 0.85 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف این ٹی پی سی، میکس ہیلتھ کیئر، سپلا، انٹرگلوب ایوی ایشن اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 1.80 فیصد سے لیکر 0.91 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,521 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,516 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جبکہ 1,005 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 15 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے، جبکہ دوسری طرف 15 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 25 شیئر سبز نشان میں اور 25 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 24.67 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 84,379.79 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 120 پوائنٹس سے زیادہ گرکر 84,258.91 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں تیزی آگئی۔ پہلے نصف گھنٹے کے کاروبار میں یہ انڈیکس خریداری کی حماایت سے 84,712.79 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ حالانکہ یہ مضبوطی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکی۔ اس سطح پر ایک بار پھر فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آ گئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 26.84 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 84,377.62 پوائنٹس کے سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 14.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,863.80 پوائنٹس کے سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت شروع ہو جانے کی وجہ سے تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس شروعاتی سطح سے 40 پوائنٹس سے زیادہ گرکر 25,822.10 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ پہلے 5 منٹ کے بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر سبز نشان میں 25,953.75 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس نے دوبارہ سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 10.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,866.95 پوائنٹس کے سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande