ڈومریا گنج کے سابق ممبر اسمبلی کے انتہائی نفرت انگیز بیہودہ بیان پر کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی،31اکتوبر(ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کی دینی تربیت کی طرف توجہ کریں افسوس یہ ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دینداری سے بہت دور ہیں اور وال
ڈومریا گنج کے سابق ممبر اسمبلی کے انتہائی نفرت انگیز بیہودہ بیان پر کارروائی کا مطالبہ


نئی دہلی،31اکتوبر(ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کی دینی تربیت کی طرف توجہ کریں افسوس یہ ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دینداری سے بہت دور ہیں اور والدین تربیت میں ناکام ہیں- انہوں نے ڈومریا گنج کے سابق ممبر اسمبلی کے خباثت بھرے بیہودہ بیان کی شدید مذمت کی جس میں اس نے بھرے مجمع میں ایک منچ سے اپنے فرقے کے نوجوانوں سے کہا کہ مسلم لڑکی لاو¿ نوکری پاو¿ اس نے کہا کہ نوجوانوں ہاتھ اٹھا کر بتاو¿ کہ کون کون اس کے لیے تیار ہے تو بھرے مجمع سے کچھ نوجوانوں نے ہاتھ اٹھا کر اس کی آواز پر آمادگی ظاہر کی- مفتی مکرم نے کہا کہ فرقہ پرست لیڈر نے مسلم لڑکیوں کی اور مسلم سماج کی توہین کی ہے اور دوسرے فرقے کے نوجوانوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی بات پر اکسایا ہے یہ ناقابل معافی جرم ہے افسوس یہ ہے کہ ابھی تک اس فرقہ پر ست لیڈر خلاف کوئی ایف ائی آر درج تک نہیں ہوئی ہے- مفتی مکرم نے مطالبہ کیا کہ اس فرقہ پرست لیڈر پر یو اے پی اے کے تحت کارروائی کی جائے تاکہ سماج میں کسی طرح کی بدامنی اور نقض امن نہ ہو- انہوں نے کہا کہ ہر بہن بیٹی کی حفاظت ہونی چاہیے چاہے وہ کسی بھی سماج سے ہو-

مفتی مکرم نے دی تاج اسٹوری فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ فلم کا ٹریلر جو 16 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا اس میں غلط معلومات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔تاج محل کی تعمیر کو پونے 400سو سال سے زیادہ ہو چکے ہیں سب جانتے ہیں کہ فلم بنانے والوں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ متنازعہ مناظر کو حذف کیا جائے اور اس کے سرٹیفیکیٹ پر نظر ثانی کی جائے- مفتی مکرم نے غزہ مےں جنگ بندی کے باوجود اسرائےل کی بمباری پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ اسرائےل کو جنگ بندی کا پابند بناےا جائے اور فلسطینےوں پر حملے بند کرائے جائےں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande