کاغذ کا ٹکڑا ہے این ڈی اے کا منشور : دیپیکا پانڈے
کاغذ کا ٹکڑا ہے این ڈی اے کا منشور : دیپیکا پانڈےبھاگلپور، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں ایک کروڑ نوکریاں، خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی امداد، کسانوں کو 9000 روپے کی سالانہ
کاغذ کا ٹکڑا ہےاین ڈی اے کا منشور: دیپیکا پانڈے


کاغذ کا ٹکڑا ہے این ڈی اے کا منشور : دیپیکا پانڈےبھاگلپور، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں ایک کروڑ نوکریاں، خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی امداد، کسانوں کو 9000 روپے کی سالانہ گرانٹ، سات نئے ایکسپریس وے، چار میٹرو سٹی، 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور غریبوں کے لیے پنچ امرت گارنٹی جیسے بڑے وعدے شامل ہیں۔ منشور کے جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد جھارکھنڈ کی پنچایتی راج کی وزیر اور مہاگاما کی ایم ایل اے دیپیکا پانڈے سنگھ نے جمعہ کے روز بھاگلپور میں این ڈی اے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کا منشور محض ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن کی طرف سے کئے گئے تمام وعدوں کو حکومت بنتے ہی پورا کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ این ڈی اے نے گزشتہ 20 برسوں میں بہار میں لوگوں کو کروڑ پتی کیوں نہیں بنایا؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ خواتین کو 10,000 روپے کا انتخابی لالی پاپ پہلے کیوں نہیں دیا گیا؟دیپیکا نے اسے عوام کو گمراہ کرنے کا اقدام قرار دیا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر دیپیکا پانڈے سنگھ نے بھاگلپور کے کچہری چوک میں ان کے مجسمے پرگلہائے عقیدت نذر کئے اور ان کے نظریات کو ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے باعث ترغیب قرار دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande