جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب کانگریس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا :سابق ایم ایل سی فاروق حسین
حیدرآباد ، 31 اکتوبر (ہ س) ۔ سنیئربی آرایس لیڈروسابق ایم ایل سی فاروق حسین نے تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت پرہر محاذ پر ناکامی مگر مخالف مسلم اقدامات پر کامیابی کاالزام لگایا اورخبردار کیا کہ اس کا یہ عمل یوں ہی جاری رہے گا تو
جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب کانگریس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا :سابق ایم ایل سی فاروق حسین


حیدرآباد ، 31 اکتوبر (ہ س) ۔ سنیئربی آرایس لیڈروسابق ایم ایل سی فاروق حسین نے تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت پرہر محاذ پر ناکامی مگر مخالف مسلم اقدامات پر کامیابی کاالزام لگایا اورخبردار کیا کہ اس کا یہ عمل یوں ہی جاری رہے گا توریاست اورقوم تباہی کے دہانے پر پہنچانے کاموجب بنے گا جو علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد کی رواداری آپسی بھائی چارگی اورہندومسلم اتحاد کے مغائرہے،جسکا بانی علحدہ ریاست تلنگانہ وصدر بی آریس کے چندرشیکھرراؤنے دوراندیشی کے ساتھ احیاء کیا تھا تاکہ ریاست کو ترقی کی چوٹی پرلاکھڑکیا جائے۔اس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی رہے۔ آج یہاں جاری کردہ بیان میں فاروق حسین نے ریمارک کیا کہ ریاست میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ تلنگانہ پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں نظم وقانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی۔ عہدیدارمن مانی پر اتر آئے ہیں۔ قتل وغارت گری ریاست کا مقدربن گئی ہے۔روزآنہ کے قتل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔گانجہ اوردیگر نشہ آور چیزیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں۔اس سے تعلیمی ادارے تک محفوظ نہیں ہیں۔ کے سی آر کے دور میں جوامن وامان تھا آج وہ غارت ہوگیاہے۔ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ریاست کے مسلمان امن کے داعی ہیں اورہمیشہ امن چاہتے ہیں لیکن کانگریس کے دوراقتدارمیں فرقہ پرستوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہوئے دو سال ہورہے ہیں مگرریونت ریڈی کو اپنی کابینہ میں مسلم وزیر کی شمولیت کی توفیق نہیں ہوئی۔وہ الٹارونارورہے ہیں کہ مسلمانوں نے کسی مسلم امیدوارکواسمبلی انتخابات میں کامیابی نہیں دلائی۔اس پرفاروق حسین نے سوال کیا کہ ایم ایل اے ہی کو کابینہ جگہ دی جاسکتی ہے؟ریونت ریڈی کوکسی مسلم کوا یم ایل سی بناکرکابینہ میں شامل کرنے سے کس نے روکاتھا۔ اگر ریونت مسلمانوں کے تئیں مخلص ہوتے تووہ ایک نہیں بلکہ تین مسلمانوں کو ایم ایل سی بناکر کابینہ میں شامل کرتے۔ دودن سے مسلم وزیرکی کابینہ میں شمولیت کی جس انداز میں تشہیرکی گئی وہ محض جوبلی ہلز اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی عبرتناک شکست سے بچانے کیلئے اٹھایا گیا ناکام قدم ہے جومفاد پرستی کی زندہ مثال ہے۔ انہوں دوٹوک کہا کہ ریونت ریڈی ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود وہ کانگریس امیدوارکوشکست سے نہیں بچاسکتے۔ جوبلی ہلزکے ضمنی انتخابات کانگریس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے ۔اس ضمنی انتخابات کی شکست کے ساتھ ریاست میں کانگریس شکست کااس مقدربن جائےگا اورکے سی آراگلے وزیراعلی ہونگے۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande