جھارکھنڈ کے گورنر نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
رانچی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے جمعہ کو عظیم مجاہد آزادی، جدید ہندوستان کے معمار اور ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر راج بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت
Jharkhand Governor tribute to Sardar Patel on birth anniversary


رانچی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے جمعہ کو عظیم مجاہد آزادی، جدید ہندوستان کے معمار اور ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر راج بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ مر دآہن سردار پٹیل نے قومی اتحاد، سالمیت اور ریاستوں کے انضمام کے ذریعے جدید ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ان کی زندگی، قربانی اور قیادت ہمیشہ اہل وطن کے لیے مشعل راہ رہے گی۔

اس موقع پر، گورنر نے ' یکجہتی کے قومی دن' پر ریاست کے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande