جموں شہر میں رواں سال ڈینگی کے کیسسز میں نمایاں کمی آئی
جموں شہر میں رواں سال ڈینگی کے کیسسز میں نمایاں کمی آئی جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن نے رواں سال جموں شہر میں ڈینگو کے کیسوں میں 62 فیصد نمایاں کمی درج کی ہے، جو گزشتہ سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں صحت عامہ کے محکمے اور شہری
Jammu


جموں شہر میں رواں سال ڈینگی کے کیسسز میں نمایاں کمی آئی

جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن نے رواں سال جموں شہر میں ڈینگو کے کیسوں میں 62 فیصد نمایاں کمی درج کی ہے، جو گزشتہ سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں صحت عامہ کے محکمے اور شہری انتظامیہ کی مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 28 اکتوبر 2024 تک 2932 ڈینگو کے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ 2025 میں اسی مدت کے دوران صرف 1097 کیس سامنے آئے، جو انسدادِ مچھر مہمات کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔

جے ایم سی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو کی نگرانی میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈینگو اور چکن گنیا کے خلاف چار جامع مہمات چلائی گئیں۔ کمشنر نے خود ان مہمات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھی اور جوائنٹ کمشنر (ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن) و ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ تمام وارڈوں میں کارروائی مزید تیز کی جائے۔

محکمہ صحت کے ملیریا وِنگ کے اشتراک سے تمام 75 میونسپل وارڈوں میں وسیع پیمانے پر فوگنگ اور اسپرے مہمات انجام دی گئیں۔ یہ مہم جولائی کے دوسرے نصف میں شروع ہوئی تھی اور 11 اکتوبر کو ایک خصوصی فوگنگ ڈرائیو کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس دوران باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ ہر سطح پر جوابدہی اور ہدفی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

عوامی بیداری بڑھانے کے لیے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں کے ذریعے اعلانات کیے گئے، جن میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مچھر کی افزائش کے خاتمے اور صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر دیونش یادو نے کہا کہ یہ کامیابی انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیموں نے ہر وارڈ میں جا کر مچھر کی افزائش پر قابو پانے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ میں جموں کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گھروں کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دے کر تعاون کیا۔ بیماریوں کی روک تھام میں عوامی شمولیت سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے ایم سی اپنی مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ جموں کو مزید صاف، محفوظ اور صحت مند بنایا جا سکے، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی، کچرے کی علیحدگی اور مچھر کی افزائش کے خاتمے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande