
جموں, 31 اکتوبر (ہ س)
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت حسب معمول ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے۔ حکام کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کو دونوں سمتوں جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کی طرف سفر کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بھاری گاڑیوں کو صرف سرینگر سے جموں کی سمت روانہ کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کٹ آف ٹائم کے بعد کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک نظام میں خلل سے بچنے کے لیے قطار میں رہ کر محتاط انداز میں گاڑیاں چلائیں۔
اسی دوران، ایس ایس جی روڈ اور مغل روڈ بھی آمد و رفت کے لیے کھلے ہیں۔ مغل روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کو دونوں سمتوں میں چلنے کی اجازت ہے، جبکہ بھاری گاڑیوں کو آج پونچھ سے شوپیاں کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر