کرسیونگ میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک
دارجلنگ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب کرسیونگ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق تیز موڑ پر ڈرائیور
Horrific road accident in Kurseong, three people died


دارجلنگ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب کرسیونگ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق تیز موڑ پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے گاڑی سیدھی کھائی میں جاگری۔ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک نے بعد میں اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمی مسافروں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت پہاڑی علاقے میں شدید بارش ہو رہی تھی۔ محکمہ موسمیات نے 31 اکتوبر کو کچھ علاقوں میں مزید تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande