حکومت نے محکمہ جل شکتی کے دو سینئر انجینئروں کو اِنچارج چیف انجینئر کے عہدوں پر تعینات کیا۔
جموں, 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ جل شکتی کے دو سینئر انجینئروں کو اِنچارج چیف انجینئر کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری جل شکتی، شالین کبرا کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، انجینئر وجے سنگھ
حکومت نے محکمہ جل شکتی کے دو سینئر انجینئروں کو اِنچارج چیف انجینئر کے عہدوں پر تعینات کیا۔


جموں, 31 اکتوبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ جل شکتی کے دو سینئر انجینئروں کو اِنچارج چیف انجینئر کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری جل شکتی، شالین کبرا کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، انجینئر وجے سنگھ منہاس کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل جموں و کشمیر اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی جبکہ انجینئر راجیو گپتا کو چیف انجینئر جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں وزیرِ جل شکتی جاوید احمد رانا کی جانب سے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شروع کی گئی اصلاحاتی مہم کا حصہ ہیں۔ وزیر نے محکمہ میں اعلیٰ سطح پر خالی عہدوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پیش قدمی کرتے ہوئے جامع انتظامی و تکنیکی جائزہ عمل میں لایا۔

اس دوران ترقیاتی قواعد میں نرمی سے متعلق تجویز تیار کی گئی، جسے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرِ صدارت کابینہ نے منظوری دی۔ اصلاحاتی عمل کے تحت گزشتہ دس ماہ میں محکمہ جل شکتی کے تمام ترقیاتی عہدے پُر کر دیے گئے، جو شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انجینئر وجے سنگھ منہاس اور انجینئر راجیو گپتا کی بطور اِنچارج چیف انجینئر تقرری سے متعلقہ اداروں میں پیشہ ورانہ اہلیت، منصوبہ جاتی عمل درآمد اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande