کولہاپور ضلع کے ادگاؤں میں جعلی نوٹ تیار کرنے والے بے نقاب، تین مشتبہ افراد گرفتار
کولہاپور ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ کولہاپور ضلع کے ادگاؤں میں جعلی کرنسی کا ریکیٹ پکڑا گیا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 68,400 روپے مالیت کے جعلی نوٹوں اور نوٹ سازی کا سامان ضبط کیا۔ یہ کارروائی جے سنگھ پور پولیس اسٹیشن کی ٹ
FAKE NOTES WORTH 68,400 SEIZED, THREE ARRESTED


کولہاپور

، 31 اکتوبر (ہ س)۔ کولہاپور ضلع کے ادگاؤں میں جعلی کرنسی کا ریکیٹ پکڑا گیا جہاں

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 68,400 روپے مالیت کے جعلی نوٹوں اور نوٹ سازی کا

سامان ضبط کیا۔ یہ کارروائی جے سنگھ پور پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے

کے بعد جمعرات کے روز کی۔ موقع سے تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

تحقیقات

سے متعلق پولیس افسر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے نشاندہی شدہ مقام

پر چھاپہ مارا اور جعلی کرنسی کے ساتھ نوٹ تیار کرنے والا تمام ساز و سامان ضبط کیا،

جس کی مجموعی مالیت 88,000 روپے بیان کی گئی ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ساحل رفیق

ملانی، اومکار بابو راؤ ٹاور اور رمیش سنترام پاٹل شامل ہیں۔

پولیس

نے ان کے پاس سے اسمارٹ ٹینک 525 پرنٹر، مختلف قسم کے کاغذ، پلاسٹک ترازو، کٹر اور

دیگر اشیاء بھی برآمد کیں جن کی قیمت 19,600 روپے بتائی گئی ہے۔ یہ مقدمہ پولیس

کانسٹیبل پرکاش نارائن ہنکارے کی شکایت پر درج کیا گیا۔ جے سنگھ پور پولیس نے بتایا

کہ اس معاملے کے مرکزی ملزم کو تلاش کرنے اور نیٹ ورک کا کھوج لگانے کے لیے مزید

تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande