شاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے بقیہ شاہی خطابات اور ان کی رہائش گاہ کا حق واپس لے لیا
لندن،31اکتوبر(ہ س)۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے باقی تمام شاہی خطابات واپس لینے اور انھیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محل کی جانب سے جاری بیان کے مط
شاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے بقیہ شاہی خطابات اور ان کی رہائش گاہ کا حق واپس لے لیا


لندن،31اکتوبر(ہ س)۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے باقی تمام شاہی خطابات واپس لینے اور انھیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو مستقبل میں اینڈریو مونٹ بیٹن وِنڈزر کے نام سے پکارا جائے گا اور وہ شہزادے کا لقب مزید استعمال نہیں کریں گے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ اینڈریو کے مجرم جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین سے تعلقات دوبارہ خبروں کی زینت بنے۔

حال ہی میں ان تعلقات اور ایپسٹین کی متاثرہ خاتون ورجینیا رابرٹس جوفرے کے الزامات کے بعد شاہی خاندان پر دباو¿ بڑھ گیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کو ان کی رہائش گاہ روئل لاج سے نکال دیا جائے۔ اس سے قبل وہ اس ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس کر چکے ہیں۔تاہم بادشاہ نے اس معاملے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہیں شہزادے کے خطاب سے بھی محروم کر دیا۔ یہ خطاب انھیں ملکہ الزبتھ دوم کے بیٹے کی حیثیت سے پیدائش پر ملا تھا۔شاہی محل کے مطابق یہ تادیبی اقدام نا گزیر تھا، اگرچہ شہزادہ اینڈریو بدستور اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ بادشاہ اور ملکہ دونوں اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ان کے دل اور گہری ہمدردیاں ہمیشہ ظلم و زیادتی کے تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے ساتھ رہی ہیں اور رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande