
چنڈی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔
بی ایس ایف نے پنجاب کے سرحدی اضلاع میں ایک آپریشن کے دوران تین پاکستانی ڈرون، ہیروئن اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ شبہ ہے کہ پاکستانی ڈرونز کا استعمال منشیات کو بھارتی سرحد میں گرانے کے لیے کیا گیا تھا۔
بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر امرتسر اور فیروز پور سیکٹر کے دیہاتوں میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ مقامی پولیس کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فوجیوں نے امرتسر اور فیروز پور کے آس پاس کے علاقوں سے ڈرون، ہیروئن (3.8 کلوگرام سے زیادہ) اور گولہ بارود برآمد کیا۔
بر آمد کی گئی چیزوں میں دھنوئی کلاں،رانیاں ،داووکے اور حبیب والا گاو¿ں سے ڈی جے آئی ماوک تھری ڈرون اور ہیروئن کے پیکٹ شامل تھے۔
بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق یہ مسلسل قبضے بی ایس ایف کی چوکسی، ہم آہنگی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ بی ایس ایف سرحد پار سے آنے والے خطرات کے خلاف ایک مضبوط قلعہ بن کر کھڑی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ