
چنڈی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔
بی ایس ایف نے بھارت پاک سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور سیکٹر کے ساتھ جلال آباد میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری کو غیر قانونی طور پر ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا۔ بہرام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بی ایس ایف کے مطابق سرحدی چوکی ڈی آر ڈی پوسٹ نمبر 5 پر ڈیوٹی پر مامور حوالدار شیخ حامد اور کانسٹیبل پون کمار نے دریائے ستلج کے کنارے ایک پاکستانی شہری کو مشکوک طور پر ہندوستانی علاقے میں داخل ہوتے دیکھا۔ الرٹ کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے اسے گھیر لیا اور حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار پاکستانی شہری کا نام امتیاز احمد بتایا گیا ہے، جو گاو¿ں پروال، تحصیل نروال، ضلع شکر گڑھ، پاکستان کا رہائشی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ