
حیدرآباد ، 31 اکتوبر (ہ س) ۔ وفد میں بی آرایس کے دیگرسینئر قائدین نوید اقبال، شیخ عبداللہ سہیل، محمد غوث(صدر ستیہ کالونی)، محمد فاروق (سیکریٹری)، محمد خالد(نائب صدر)، محمد مکرم خان، احمد پٹیل اور دیگر کارکنان شامل تھے۔
علی مسقطی نے عوامی اجتماع سے کہا کہ بی آرایس ہی ریاست کی واحد حقیقی سیکولرپارٹی ہے جوبلاامتیازمذہب وملت عوام کی ترقی، سہولتوں اورفلاحی اقدامات کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آرکی قیادت میں تشکیل شدہ تلنگانہ ریاست نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اورعوام کوبہترسہولیات میسر آئیں۔
انہوں نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ریاست معاشی طور پر کمزور ہوگئی ہے اورہرطبقہ پریشانی کا شکارہے۔ بی آرایس دور میں جاری اسکیموں ،جیسے شادی مبارک، کلیان لکشمی،سہاراپنشن، اوورسیزاسکالرشپ، بیوا، معذورین اورائمہ ومؤذنین کے لیے فلاحی اسکیموں کوکانگریس حکومت نے یاتوکمزور کردیا ہے یا مکمل طورپرنظرانداز کرچکی ہے، جس سے عوام حقیقی فائدے سے محروم ہوگئے ہیں۔
علی مسقطی نے کہا کہ آج عوام خوداعتراف کر رہے ہیں کہ بی آرایس حکومت کے فلاحی پروگرام ہی ان کے حقیقی مسائل کا حل تھے، اسی لیے عوام کانگریس حکومت سے محض دو سال میں بیزارہوچکے ہیں۔ آخر میں انہوں نے جوبلی ہلز کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ سنیتا گوپی ناتھ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کریں اورریاست کودوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق