بھول بھولیا 4 میں کارتک آریان کی نئی منجولیکا ہوں گی اننیا پانڈے
بالی ووڈ کی گلیمرس اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنا 27واں یوم پیدائش منایا اور اب وہ ایک مزیدار ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں اننیا اپنے مبینہ ساتھی اداکار کارتک آرین کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں جلد
Ananya Panday Kartik Aaryan new Manjulika in Bhool Bhulaiyaa 4


بالی ووڈ کی گلیمرس اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنا 27واں یوم پیدائش منایا اور اب وہ ایک مزیدار ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں اننیا اپنے مبینہ ساتھی اداکار کارتک آرین کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں جلد ہی فلم ”تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بات چیت کے دوران، اننیا کا ایک بیان مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے مذاق میں خود کو ”بھول بھولیا 4“ کی نئی منجولیکاکہا۔

ویڈیو میں دونوں کے درمیان ایک خوبصورت نوک جھونک دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اننیا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کارتک ان کے گانے کو اپنی فلم سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ سن کر کارتک نے ہنستے ہوئے جواب دیا،”تمہارا گانا؟ اس میں اس میں نہیں ہوں کیا؟“ جس پر اننیا نے فوراً جواب دیا، ”ہمارا گانا“۔ ایک ہلکی سی ہنسیگونجتی ہے اور پھر اننیا اچانک کتی ہیں”ویسے، میں بھول بھولیا 4 میں نئی منجولیکابننے جا رہی ہوں۔“ کارتک مسکراتے ہوئے کہتے ہیں، ”واقعی؟ یہ بڑی خبر ہے۔“

دونوں کی اس ہنسی-مذاق بھری بات چیت نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کی لہر دوڑ گئی۔ بہت سے صارفین اسے اس بات کی علامت کے طور پر لے رہے ہیں کہ شاید اننیا فرنچائزی کی اگلی قسط میں نظر آئیں گی۔

بھول بھولیا سیریز کا سفر

فلم بھول بھولیا فرنچائزی کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کی تھی۔اس کے بعد ہدایت کار انیس بزمی نے پھر 2022 میں نئی نسل کے لیے ”بھول بھولیا 2“ کے ساتھ کہانی کو زندہ کیا، جس میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی تھے۔ تیسرا پارٹ، 2024 میں ریلیز ہوا، جس میں کارتک کے ساتھ ترپتی ڈمری نے اداکاری کی۔ حالانکہ ”بھول بھولیا 4“ کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن مسلسل چل رہے قیاس آرائیوں کے دور سے سامعین فرنچائزی کے تئیں کافی پرجوش ہیں۔ اگر اننیا پانڈے کا ”منجولیکا“ کے لئے دیا گیا اشارہ سچ ثابت ہوتا ہے، تو یہ جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر سنسنی پیدا کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande