
نئی دہلی،31اکتوبر(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہیومن ویلفیئر فاو?نڈیشن نے الشّفا اسپتال کے اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس کیمپ میں صحت سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی گئیں، جن میں جسمانی معائنہ، بلڈ شوگر ٹیسٹ، طبی مشاورت اور مفت ادویات کی فراہمی شامل تھی۔کل 66 افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا، جن میں اکثریت جامعہ کے طلبہ اور عملے کے اراکین کی تھی۔یہ اقدام ہیومن ویلفیئر فاو?نڈیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے صحت عامہ اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais