سردار پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش پر یکجہتی کے قومی دن اور ”فِٹ انڈیا“ سرگرمیوں کا اہتمام
سردار پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش پر یکجہتی کے قومی دن اور ”فِٹ انڈیا“ سرگرمیوں کا اہتمام علی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یوم یکجہتی) جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس میں مختلف شعبہ
حلف لیتے ہوئے


سردار پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش پر یکجہتی کے قومی دن اور ”فِٹ انڈیا“ سرگرمیوں کا اہتمام

علی گڑھ، 31 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یوم یکجہتی) جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات، مراکز، دفاتر اور اقامتی ہالز نے حصہ لیا اور اجتماعی طور سے اتحاد و یکجہتی کا حلف لیا۔ یہ دن مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر قومی یکجہتی، صفائی اور صحت مند زندگی کے فروغ کے عزم کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت“ اور”فِٹ انڈیا مشن“ کے تحت حلف برداری کی تقاریب، اجتماعی دوڑ اور صفائی مہمات منعقد کی گئیں۔

فیکلٹی آف آرٹس میں ڈین پروفیسر ٹی این ستھیسن نے اپنے پیغام میں سردار پٹیل کے بے مثال کارناموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے جو کردار ادا کیا، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز میں ڈین پروفیسر آر یو خان کی قیادت میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سربراہان شعبہ، اساتذہ، عملہ کے اراکین اور طلبہ نے شرکت کی۔

شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈین و چیئرمین پروفیسر آصف خان کی زیرِ نگرانی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ، عملہ اور طلبہ موجود رہے۔ شعبہ لسانیات میں چیئرمین مسٹر مسعود علی بیگ کی قیادت میں آئی سی ٹی لیب میں حلف برداری کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ ایگریکلچرل مائیکرو بایولوجی میں پروفیسر اقبال احمد کی نگرانی میں اساتذہ، محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے حلف لیا۔ شعبہ کامرس میں ڈاکٹر نغمہ اظہر اور پروفیسر عرفان احمد کی نگرانی میں فِٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد ہوا، جس میں پروفیسر آصف خان (ڈین و چیئرمین) بھی شریک ہوئے۔ شعبہ سنسکرت میں چیئرپرسن پروفیسر ساریکا وارشنے نے شرکاء سے خطاب کیا اور قومی اتحاد کا حلف دلوایا۔

مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں ڈاکٹر واجد آر خان کی قیادت میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ سینٹرل آٹوموبائل ورکشاپ اور ٹرانسپورٹ آفس میں سپرنٹنڈنٹ فضیل الدین طارق کی نگرانی میں تقریب منعقد کی گئی۔ یونیورسٹی کے مختلف اقامتی ہالوں میں بھی جوش و خروش کے ساتھ قومی یوم اتحاد منایا گیا۔ ضیاء الدین ہال میں پرووسٹ ڈاکٹر افتخار احمد انصاری، وارڈن، عملہ کے اراکین اور طلبہ نے قومی اتحاد کا حلف لیا۔ بیگم سلطان جہاں ہال میں پرووسٹ پروفیسر سائرہ مہناز کی قیادت میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ سر سید ہال (جنوب) میں پرووسٹ، وارڈنز، عملہ اور طلبہ نے فِٹ انڈیا، صفائی فریڈم رن میں حصہ لیا۔ سروجنی نائیڈو ہال میں پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس اور وارڈنز کی رہنمائی میں ریلی، صفائی مہم اور فٹنس رن کا اہتمام ہوا۔ وی ایم ہال میں پرووسٹ انچارج ڈاکٹر فیضان احمد نے تمام ملازمین کوراشٹریہ ایکتاکا حلف دلوایا۔

اے ایم یو سنٹر، ملاپورم میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، ہیلتھ اینڈ ہائیجین کمیٹی اور اسپورٹس و فٹنس کمیٹی کے اشتراک سے رن فار یونٹی(فِٹ انڈیا فریڈم رن 2025) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیسر ایم شاہ الحمید نے قیادت کی، ڈاکٹر راہل وی راجن نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے اور ڈاکٹر نجم الدین ٹی نے حلف دلایا۔ڈاکٹر محمد حارث سی نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی کے دفتر رابطہ عامہ میں ممبر انچارج پروفیسر وبھا شرما نے عملے کے اراکین کو اتحاد کا حلف دلایا اور ملک کے اتحاد و سالمیت کے فروغ پر زور دیا۔ اے ایم یو کے اسکولوں میں بھی تقاریب منعقد کی گئیں اور اتحاد کا حلف لیا گیا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات، دفاتر اور اقامتی ہالوں میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کے اراکین نے متحدہ ہندوستان کے خواب کی تکمیل کے عزم کے ساتھ اتحاد، صحت، صفائی اور قومی ترقی کے جذبے کا اعادہ کیا، جسے سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کے لیے پیش کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande