دنیا کی نظریں ٹرمپ اور شی جن پنگ کے سربراہ اجلاس پر، دونوں بوسان پہنچے
بوسان (جنوبی کوریا)، 30 اکتوبر (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ دونوں رہنما جنوبی کوریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور اہم تجارتی مرکز بوسان پہنچ چکے ہیں۔ اج
دنیا کی نظریں ٹرمپ اور شی جن پنگ کے سربراہ اجلاس پر، دونوں بوسان پہنچے


بوسان (جنوبی کوریا)، 30 اکتوبر (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ دونوں رہنما جنوبی کوریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور اہم تجارتی مرکز بوسان پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نارایمارو استقبالیہ ہال میں شروع ہوگا۔

دی کوریا ہیرالڈ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، شی جن پنگ جمعرات کی صبح چین کی قومی ایئر لائن ایئر چائنا کی پرواز کے ذریعے بوسان کے گِمہے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہ 11 سالوں میں ان کا جنوبی کوریا کا پہلا دورہ ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے۔ ٹرمپ اجلاس کے فوراً بعد دوپہر میں واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے۔ جون 2019 کے بعد شی جن پنگ سے ان کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ شی تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا آئے ہیں اور وہ اے پیک سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیونگجو بھی جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande