
ساؤتھ سپر اسٹار یش ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔شائقین ان کی انتہائی متوقع ایکشن تھریلر فلم”ٹوکسک“ کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ کے جی ایف فرنچائزی کے بعد یش کی سب سے بڑی فلم سمجھی جا رہی ہے اور اس کی ہر اپ ڈیٹ مداحوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز گیتو موہن داس نے کی ہے، جو اپنی مضبوط ویژوئل اسٹوری ٹیلنگ اور جذباتی گہرائی کے لیے مشہور ہیں۔
اس فلم میں یش کے ساتھ بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں ہیں، جب کہ نین تھارا، ہما قریشی اور اکشے اوبرائے نے اپنے طاقتور کرداروں سے کہانی میں نئی جہتیں ڈالی ہیں۔ پہلے ریلیز کیے گئے پوسٹر نے ہی یش کے نئے اوتار کی ایک جھلک دکھا کر شائقین کو پرجوش کر دیا تھا، ایک ایسا کردار جو راء،انٹینس اور راز میں ڈوبا ہوا ہے۔
ریلیز کی تاریخ کے بارے میں قیاس آرائیاں
گزشتہ چند ہفتوں سے فلمی حلقوں میں ’ٹوکسک‘ کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ فلم ساز فلم کی ریلیز کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم فلمی نقاد ترن آدرش نے اب اس پر بریک لگا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”افواہوں پر اب بریک لگائیں... یش کی ’ٹوکسک‘ کی ریلیز کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ فلم 19 مارچ 2026 کو شیڈول کے مطابق ریلیز ہوگی۔ یہ ریلیز گڑی پڑو اور عید کی چھٹیوں کے ساتھ ہو گی، یعنی ناظرین کے لیے دوہرا جشن۔“
بڑے پیمانے پر ریلیز کی تیاری
فلم کی شوٹنگ کے آخری مرحلے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ فلم کی بڑے پیمانے پر تشہیری مہم جنوری 2026 میں شروع کی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’ٹوکسک‘ نہ صرف بھارتی زبانوں بلکہ بین الاقوامی زبانوں میں بھی ڈب کی جا ر ہی ، جس سے اسے عالمی سطح پر ریلیز کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد