جنوبی کوریا ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز بنائے گا، ٹرمپ نے منظوری دی
سیول، 30 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران میزبان ملک کے لیے ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے جمعرات کی صبح اپنے ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر لکھا، ’’جنوبی کوریا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی منظوری مل گئی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ بدھ کو گیونگجو میں۔ تصویر: انٹرنیٹ میڈیا


سیول، 30 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران میزبان ملک کے لیے ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے جمعرات کی صبح اپنے ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر لکھا، ’’جنوبی کوریا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی منظوری مل گئی ہے۔ اس آبدوز کی تیاری فلاڈیلفیا میں واقع امریکی شپ یارڈ میں کی جائے گی۔‘‘

دی کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے یہ بھی کہا، ’’ہمارا ملک (امریکہ) جلد ہی بڑی سطح پر جہاز سازی کا آغاز کرے گا۔‘‘ امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا کو جدید ترین آبدوز بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے بعد کیا۔

صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز ٹرمپ کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ہونے والی سربراہی ملاقات کے دوران جنوبی کوریا کی آبدوزوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے ایٹمی ایندھن کی دوبارہ تیاری کی امریکی منظوری کی درخواست کی تھی۔ صدارتی دفتر نے بدھ کی شام تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشاورت کی تجویز پیش کی اور جنوبی کوریا کی ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی ترقی کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اےپیک سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیونگجو (شمالی گیونگسانگ) پہنچے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande