پی کے ایل سیزن 12 کے ٹائٹل کا فیصلہ کل، دبنگ دہلی کے سی کا مقابلہ پونیری پلٹن سے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 12 کا گرینڈ فائنل جمعہ کو دہلی کے تیاگراج انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دبنگ دہلی کے سی اور پونیری پلٹن آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ نہ صرف ٹائٹل کا فیصلہ کرے گا بلکہ پورے سیزن کی سب س
پی کے ایل سیزن 12 کے ٹائٹل کا فیصلہ کل، دبنگ دہلی کے سی کا مقابلہ پونیری پلٹن سے


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔

پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 12 کا گرینڈ فائنل جمعہ کو دہلی کے تیاگراج انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دبنگ دہلی کے سی اور پونیری پلٹن آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ نہ صرف ٹائٹل کا فیصلہ کرے گا بلکہ پورے سیزن کی سب سے مستحکم اور نظم و ضبط رکھنے والی ٹیموں کے درمیان آخری معرکہ بھی ہوگا۔

سیزن 8 میں ٹائٹل جیتنے والی دبنگ دہلی نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ کوالیفائر 1 میں، دہلی نے پونیری پلٹن کو ایک سنسنی خیز ٹائی بریکر میں 6-4 سے شکست دی جب کہ ریگولیشن ٹائم کے اختتام پر اسکور 34-34 سے برابر رہا۔ کپتان آشو ملک کی قیادت اور کوچ جوگندر نروال کی حکمت عملی کے تحت ٹیم نے ہر مشکل صورتحال میں لچک اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

دریں اثنا، پونیری پلٹن نے کوالیفائر 2 میں تیلگو ٹائٹنز کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی۔ کپتان اسلم انعامدار اور کوچ اجے ٹھاکر کی قیادت میں پلٹن نے اس سیزن میں خود کو سب سے متوازن ٹیم کے طور پر قائم کیا ہے۔ ان کے مضبوط دفاع اور نوجوان چھاپہ مار ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے۔

دہلی اور پونے کا اس سیزن میں تین بار ٹکراو¿ ہوا ہے، اور تینوں میچ ٹائی پر ختم ہوئے — یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔ جہاں دہلی نے آشو ملک کے تیز ریڈنگ پر انحصار کر رہی ہے،وہیں پونے کی طاقت ان کے نظم و ضبط کے محافظوں اور ٹیم ورک میں ہے۔

ہوم ٹرف پر کھیلنے سے دہلی کو یقیناً فائدہ ہوگا۔ ان کے تجربہ کار کھلاڑی جیسے فضل اتراچلی، سوربھ نندال، اور آشو ملک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹیم کا دفاع ہر میچ کے ساتھ مضبوط ہوا ہے، اور قریبی میچ جیتنے کی ان کی صلاحیت انہیں خاص بناتی ہے۔

دوسری جانب پونیری پلٹن گزشتہ سیزن کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ نوجوان ریڈرز آدتیہ شندے اور اسلم انعامدار نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ دفاعی یونٹ کی اجتماعی کارکردگی نے ٹیم کو اس پوزیشن تک پہنچایا۔

دبنگ دہلی کے کوچ جوگندر نروال نے کہا، مجھے اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے۔ ہم یہاں تک ایک ساتھ آئے ہیں۔ یہ صرف ایک کھلاڑی کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑیوں نے ہر طرح کے حالات کا متحد ہو کر مقابلہ کیا ہے، اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

پونیری پلٹن کے کوچ اجے ٹھاکر نے کہا، ہماری کامیابی کی بنیاد اتحاد اور نظم و ضبط پر ہے۔ ایک چیمپئن ٹیم راتوں رات نہیں بنتی، اس میں وقت، بھروسہ اور محنت درکار ہوتی ہے۔ مجھے اس ٹیم پر فخر ہے کیونکہ ان کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کے لیے جو احترام ہے، وہ ان کے کھیل سے ظاہر ہوتا ہے۔

فائنل میچ ایک بار پھر انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیمیں حکمت عملی، توازن اور اعتماد میں برابر ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون اہم لمحات میں اپنے اعصاب پر قابو پا کر پی کے ایل سیزن 12 کی ٹرافی جیت سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande