
راولپنڈی، 29 اکتوبر (ہ س) ۔
اوپنر ریزا ہینڈرکس (60 رنز، 40 گیندوں) اور فاسٹ باو¿لر کوربن باش (4 وکٹ، 14 رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کی رات گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 139 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔
ہینڈرکس نے کوئنٹن ڈی کاک (23 رنز، 13 گیندوں) کے ساتھ مل کر ایک تیز آغاز فراہم کیا۔ ڈیبیو کرنے والے ٹونی ڈی جیورجی نے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ آل راو¿نڈر جارج لنڈے نے 22 گیندوں پر 36 رنز جوڑے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 3 وکٹوں پر 26 رنز دیے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز سیم ایوب نے 28 گیندوں پر 37 رنز بنائے تاہم دیگر بلے باز تال تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان بابر اعظم، گزشتہ سال دسمبر کے بعد اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے تھے، دو گیندوں بعد صفر پر آو¿ٹ ہو گئے – باش کی گیند پر ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے لیے لنڈے نے بھی گیند کے ساتھ تعاون کیا، 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو وہاں کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ