
کاٹھمنڈو، 29 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال کی سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کی قیادت میں عبوری حکومت بنانے اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے صدر رام چندر پاڈیل اور وزیر اعظم سشیلا کارکی کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ان دونوں مقدمات میں دائر رٹ درخواستوں پر عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پرکاشمان سنگھ راوت کی سربراہی والی آئینی بنچ نے بدھ کو ابتدائی سماعت مکمل کرنے کے بعد صدر رام چندر پاڈیل اور وزیر اعظم سوشیلا کارکی کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر دیوراج گھمیرے اور نیپال حکومت کے چیف سکریٹری کو بھی وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن کے اندر اس سلسلے میں تحریری جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان ارجن پرساد کوئرالا نے کہا کہ یہ بنچ چیف جسٹس پرکاش مان سنگھ راوت کے ساتھ جسٹس سپنا پردھان مال، کمار رگمی، ہری پھوئیال اور ڈاکٹر منوج شرما پر مشتمل ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan