لاہور، پاکستان میں پولیس سب انسپکٹر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار
اسلام آباد، 29 اکتوبر (ہ س) ۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سینئر پولیس حکام نے حال ہی میں وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کی بنیاد پر تحقیقات کی۔ تحقیقات کے
لاہور، پاکستان میں پولیس سب انسپکٹر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار


اسلام آباد، 29 اکتوبر (ہ س) ۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سینئر پولیس حکام نے حال ہی میں وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کی بنیاد پر تحقیقات کی۔ تحقیقات کے بعد اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر پر لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی کی واردات کا الزام ہے۔ پولیس ذرائع نے ملزم کی شناخت سب انسپکٹر عمار کے نام سے کی جو نیو انارکلی تھانے کے آپریشنز ونگ میں تعینات تھا۔ اسے 27 اکتوبر کو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، جس میں وہ شاہدرہ کی اسلامیہ کالونی میں ایک مقامی تاجر کے گھر پر ڈاکوو¿ں کے ساتھ، نقاب پوش اور مسلح دکھائی دے رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عمار کو عمران حیدر کے گھر سے نقدی سے بھرا بیگ چھینتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے گھر پر ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات تھی۔ متاثرہ کو مجموعی طور پر 1.7 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ تازہ ترین واقعہ 18 اکتوبر کو پیش آیا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر 477000 روپے لوٹ لئے۔

وائرل کلپ پر عوامی غم و غصے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ انٹیلی جنس اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر ٹیم نے مستی گیٹ پولیس کی مدد سے عمار کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande