نتیش ریڈی آسٹریلیا کے خلاف پہلے تین ٹی20ون سے باہر ہو گئے۔
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے تین میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ریڈی ابھی پوری
نتیش


نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے تین میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ریڈی ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں اور طبی ٹیم ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ نتیش کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ون ڈے کے دوران بائیں جانگھ (کواڈریسیپس) میں چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد وہ بحالی سے گزر رہے تھے، لیکن حال ہی میں گردن میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی صحت یابی اور سرگرمی متاثر ہوئی ہے۔ نتیجتاً ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق ان کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ان کی واپسی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ریڈی نے حالیہ مہینوں میں خاص طور پر آئی پی ایل اور آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں سے متاثر کیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم انڈیا کو مڈل آرڈر اور گیند بازی دونوں میں توازن پیدا کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ سیریز کے آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں واپسی کر سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande