
کاٹھمنڈو، 29 اکتوبر (ہ س):۔
نیپال میں ساگرماتھا ایوریسٹ بیس کیمپ کے قریب، سولوکھمبو کے لوبوچے میں آج صبح الٹیٹیوڈ ایئر کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ سولکھمبو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوجیت کنور نے تصدیق کی کہ پائلٹ محفوظ ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ وویک کھڑکا سوار تھے۔ وہ محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر، جو ایک سیاح کو بچانے گیا تھا، لینڈنگ کے دوران برف پر پھسلنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ