
ٹوکیو،28اکتوبر(ہ س)۔جاپان کی نئی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں نرمی اور تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے ذاتی دوستی پر زور دیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق جاپانی حکومت ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ایک علامتی اقدام پر غور کر رہی ہے اور وہ ہے امریکی کمپنی فورڈ کی مشہور ایف-150 ٹرک خریدنے کا منصوبہ۔ اگرچہ ماہرین کے خیال میں ٹوکیو اور دیگر شہروں کی تنگ گلیوں میں ان بڑی گاڑیوں کا استعمال عملی طور پر ممکن نہیں ہو گا۔ٹرمپ نے اس تجویز پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شان دار ٹرک ہے اور جاپانی وزیراعظم کا ذوق اچھا ہے۔ جاپان کی سڑکوں پر فورڈ ٹرکوں کی موجودگی ٹرمپ کے لیے ایک علامتی کامیابی ہوگی، کیونکہ وہ طویل عرصے سے شکایت کرتے رہے ہیں کہ امریکی گاڑیاں جاپانی مارکیٹ سے باہر رکھی گئی ہیں جہاں ٹویوٹا، نسان، ہونڈا، سبارو اور مٹسوبشی کا غلبہ ہے۔اخبار نکی کے مطابق تاکائچی ... ٹرمپ کے قیام کے دوران کسی مقام پر ایف-150 ٹرکوں کی نمائش کا انتظام کر سکتی ہیں۔ حکومت ان ٹرکوں کو وزارتِ ٹرانسپورٹ کے لیے سڑکوں کی نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے معائنے میں استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے چیئرمین اکیو ٹوئیوڈا ... ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے کے دوران امریکی گاڑیاں درآمد کرنے کا منصوبہ پیش کر سکتے ہیں۔فورڈ کمپنی کے ترجمان ڈیو ٹوور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ امریکی صدر مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور کمپنی جاپان میں سرکاری اداروں کو اپنا مشہور ٹرک فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔تاکائچی کی سابق وزیر اعظم شنزو آبے سے قربت بھی ان کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ٹرمپ، آبے کو پسند کرتے تھے اور انھہوں نے تاکائچی کو بہترین شخصیت قرار دیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وہ آبے کے انداز پر ضرورت سے زیادہ انحصار کریں تو یہ ان کی اپنی سیاسی شناخت کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ٹرمپ، تاکائچی سے ملاقات کے بعد جاپان میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر خطاب کریں گے اور کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوں گے، جس کے بعد وہ جنوبی کوریا جائیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، جاپان بظاہر گرم جوش خیر مقدمی مناظر کے باوجود دراصل تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش میں ہے، جنھیں ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں درآمدی محصولات نافذ کر کے پیچیدہ بنا دیا تھا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan