اسٹاک مارکیٹ آج دیوالی کی تعطیل، اور بلی پرتی پردا کی وجہ سے کل بھی بازار بند رہے گا
۔ آج صرف مہورت ٹریڈنگ کے لیے ایک گھنٹے کے لیے کھلے گا شیئر بازار، تعطیلات کے بعد 23 اور 24 اکتوبر کو ہوگی تجارت نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج دیوالی اور لکشمی پوجن کے لیے بند رہے گی۔ حصص بازار دوپہر 1:45 بجے سے 2:45 بجے تک صرف ر
Stock market closed today for Diwali, tomorrow on Bali Pratipada


۔ آج صرف مہورت ٹریڈنگ کے لیے ایک گھنٹے کے لیے کھلے گا شیئر بازار، تعطیلات کے بعد 23 اور 24 اکتوبر کو ہوگی تجارت

نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج دیوالی اور لکشمی پوجن کے لیے بند رہے گی۔ حصص بازار دوپہر 1:45 بجے سے 2:45 بجے تک صرف روایتی مہورت ٹریڈنگ کے لیے کھلے گا۔ آج کے بعد 22 اکتوبر کو بھی شیئر بازار دیوالی اور بلی پرتیپردا کی تعطیل رہے گی ۔ اس طرح گھریلواسٹاک مارکیٹ میں 21 اور 22 اکتوبر کو لگاتار دو دن تعطیل رہے گی جس کے بعد 23 اور 24 اکتوبر کو معمول کے مطابق کاروبار ہو گا ،جبکہ 25 اکتوبر بروز ہفتہ اور 26 اکتوبر بروز اتوار کو حصص بازار بند رہے گا۔ اس طرح اس ہفتہ شیئر بازار چار دن بند رہے گا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کل یعنی پیرکی ٹریڈنگ سمیت حصص بازار میں اس ہفتے صرف تین دن ہی معمول کے مطابق کاروبار ہوگا۔

اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، آج اور کل، یعنی 21 اور 22 اکتوبر کو بی ایس ای میں ایکویٹی سیگمنٹ اور ایکویٹی ڈیریویٹو سیگمنٹ سمیت ایس ایل بی سیگمنٹ، کرنسی ڈیریویٹوز سیگمنٹ، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، ٹرائی پارٹی ریپو، کموڈیٹی ڈیریویٹیوز، الیکٹرانک گولڈ رسیپٹس (ای جی آر)سیگمنٹ سب کے لئے چھٹی ہے۔این ایس ای میں بھی ان دونوں تاریخوں پر، تمام سیگمنٹس بشمول ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، کموڈٹی ڈیریویٹیوز، کارپوریٹ بانڈز، نیو ڈیٹ سیگمنٹس، نیگوشیئٹیڈ ٹریڈ رپورٹنگ پلیٹ فارم، میوچوئل فنڈز، سیکورٹی لینڈنگ اینڈ باروئنگ اسکیم، کرنسی ڈیریویٹیوز اورانٹریسٹ ریٹ ڈیریویٹوز میں چھٹی رہے گی۔ اس کے علاوہ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج میں بھی دیوالی کے موقع پر 21 اور 22 اکتوبر کو چھٹی ہوگی۔

دیوالی کے بعد، 2025 کے بقیہ حصے کے لیے، اسٹاک مارکیٹ ہفتہ اور اتوار کے ساتھ ساتھ 5 نومبر کو گرو پورنیما اور 25 دسمبر کو کرسمس کے دن بند رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande