نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا بھر کے شیئر مارکیٹسمیں آج مضبوطی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران جوش کا ماحول قائم رہا۔ اسی طرح ایشیائیبازاروں میں بھی آج مجموعی طور پر تیزی کا رجحان قائم ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں مسلسل خریداری ہوتی رہی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 6,735.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 310.57 پوائنٹس یعنی 1.37 فیصد کی چھلانگ لگاکرگزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 22,990.54 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.01 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ 46,709.11 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 9,403.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 8,206.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 427.81 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 24,258.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستان میں مہورت ٹریڈنگ کے موقع پر ایشیائی شیئر بازاروں میں بھی آج شاندار رونق کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ تمام نو ایشیائی بازار آج سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ نفٹی انڈیکس 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 26,013 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، نکیئی انڈیکس 409.50 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 49,595 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
ہینگ سینگ انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 461.17 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد چھلانگ لگا کر 26,320 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 1.39 فیصد اضافے کے ساتھ 4,389.05 پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.20 فیصد چھلانگ لگا کر 3,910.013 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 92.63 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 8,181.61 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 174.48 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 27,863.11 پوائنٹس کی سطح پرپہنچا ہواہے۔اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.52 فیصد بڑھ کر 3,834.39 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد بڑھ کر 1,289.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد