نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اتوار کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2025 کے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی یہ مسلسل تیسری شکست رہی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف جیتکے ساتھ کیا تھا۔
اس ہار کے باوجود بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔ انگلینڈ اس جیت کے ساتھ ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ فائنل کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
ہندستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔
ہندوستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے، جو سیمی فائنل کے لیے ان کی دوڑ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جو ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو چکا ہے۔
اگر ہندوستان نیوزی لینڈ سے ہارتا ہے تو اس کا راستہ مزید مشکل ہو جائے گا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو نہ صرف بنگلہ دیش کو بڑے فرق سے ہرانا ہوگا بلکہ یہ امید بھی کرنی ہوگی کہ نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جائے۔
ہندوستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے امکانات:
1. ہندوستان کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ،دونوں کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔
2. اگر نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوتی ہے تو بنگلہ دیش کے خلاف بڑی جیت اور انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست ضروری ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد