صدر جمہوریہ مرمو، وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی نے دیوالی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ، اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے آج صبح ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ سبھی نے ایکس پ
Two Israeli soldiers killed in Gaza, IDF strikes, 45 dead


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ، اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے آج صبح ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ سبھی نے ایکس پرپوسٹ کر اپنی مبارکبادیں پیش کیں۔

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے آفیشل ایکس اکاونٹ کے مطابق، انہوں نے دیپاولی کے پرمسرت موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا، ”تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ روشنیوں کا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی کو خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی سے روشن کرے۔ یہ میری خواہش ہے۔“

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے ایکس پر لکھا، ”روشنی اور خوشیوں کے تہوار دیوالی پر سب کو دلی مبارکباد۔ میں بھگوان شری رام سے سب کی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔“

اس کے علاوہ، بیرون ملک سے بھی مبارکباد کے پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے بھی ایکس پر دیوالی کی مبارکباد دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande