نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران منافع وصولی کا دباو قائم ہونے کے باوجود مضبوطی قائم ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی فائدے کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس کی حرکات میں تیزی آئی۔ تاہم پہلے 10 منٹ کے بعد، منافع وصولی شروع ہو جانے کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی حرکت میں گراوٹ آ گئی۔ اس کے باوجود دونوں انڈیکس مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔
صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.39 فیصد اور نفٹی 0.38 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں سے ریلائنس انڈسٹریز، جیو فائنانشیل، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور اپولو ہاسپٹل کے شیئر 2.82 فیصد سے لے کر 1.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، آئی سی آئی سی آئی بینک، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹاٹا اسٹیل اور او این جی سی کے شیئر 1.79 فیصد سے لے کر 0.19 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
اب تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2,208 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,265 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 943 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کے باعث 9 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 36 حصص سبز نشان میں اور 14 شیئر سرخ نشانمیں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 317.11 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 84,269.30 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس اوپننگ سطح سے تقریباً 400 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 84,656.56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آئی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان سینسیکس 331.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 84,283.66 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 114.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,824.60 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری شروع ہو جانے کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں انڈیکس ابتدائی سطح سے 100 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,926.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کے باعث مارکیٹ میں فروخت شروع ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میںگراوٹ آگئی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی 98.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,808.35 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو، سینسیکس 484.53 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83,952.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں،نفٹی نے 124.55 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 25,709.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار ختم کیا تھا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد