انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ اسمرتی کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھی
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں اتوار کوکھیلے گئے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے نائب کپتان اسمرتی مندھانا ک
Smriti wicket turning point in defeat against England: Harmanpreet


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں اتوار کوکھیلے گئے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے نائب کپتان اسمرتی مندھانا کے وکٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 289 کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کو ابتدائی دو جھٹکے لگے لیکن اسمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور کے درمیان 125 رن کی شراکت نے اننگز کو مستحکم کیا۔ ہرمن پریت 31 ویں اوور میں 70 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئیں جبکہ اسمرتی 42 ویں اوور میں 88 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اسمرتی کے آوٹ ہونے کے بعد، ٹیم لڑکھڑا گئی اور آخری اووروں میں جیت سے محروم ہو گئی۔

ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہا، ”اسمرتی کی وکٹ ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ ہمارے پاس بلے باز تھے، لیکن کسی نہ کسی طرح میچ ہم سے پھسل گیا۔ ہمت نہ ہارنے اور مسلسل وکٹیں لینے کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے۔ جب آپ نے اتنی محنت کی اور آخری 5-6 اوور زآپ کے حساب سے نہ جائے،تو یہ بہت تکلیف دہ ہوتاہے۔“

اس شکست کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی کا راستہ مزید مشکل ہو گیا ہے۔ ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کپتان نے مزید کہا کہ ”ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہار نہیں مان رہے، لیکن اب ہمیں لائن کراس کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے پچھلے تین میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جیت نہیں پائے۔ ہمارے گیندبازاوں نے بھی بہت اچھا کام کیا، خاص طور پر جب ہیتھر نائٹ بیٹنگ کر رہی تھیں۔ ہمیں اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کہ آخری پانچ اوورز میں کیا غلط ہوا“۔

ہندوستان اب 23 اکتوبر کو نوی ممبئی میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ یہ میچ ٹیم کے لیے کرو یا مرو کا معاملہ ہو گا۔ اگر بھارت نیوزی لینڈ سے ہار جاتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ ہر قیمت پر جیتنا ہو گا اور دیگر میچوں کے نتائج کا انحصار بھی نتائج پر ہو گا۔

خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ 2025:

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ - انگلینڈ 4 رن سے جیت گیا۔

اسمرتی مندھانا: 88 رن

ہرمن پریت کور: 70 رن

ہندوستان کا اگلا میچ: 23 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف (نوی ممبئی)

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande